ترک سیاستدان کی مونچھوں کے دنیا بھر میں چرچے

Apr 23, 2026 | 15:03:PM
ترک سیاستدان کی مونچھوں کے دنیا بھر میں چرچے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مشرقی ترکیے کے صوبے بنگول کے ضلع کارلی اووا میں حزور پارٹی کے حال ہی میں چیئرمین مقرر ہونے والے اورحان آوجی نے دنیا کی توجہ اپنی جانب کرلی ہے۔

تقرری کے موقع پر پارٹی نے ان کی اور صوبائی چیئرمین سعید موچو کی ایک تصویر شیئر کی، جس نے خاصی توجہ حاصل کی  اور اس کی وجہ اورحان آوجی کی شاندار مونچھیں تھی۔

اورحان اپنے منشور’نیا لفظ، نئی آواز‘ کے تحت بنگول کے ترک-کرد علاقے میں اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینا چاہتے ہیں لیکن لوگوں کی ساری توجہ صرف ان کی مونچھوں پر ہے ۔

 اورحان آوجی کی زبردست مونچھوں نے سوشل میڈیا پر مزاحیہ تبصروں اور دلچسپ القابات کی بھرمار کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:’’مسٹر بیسٹ‘‘ پر خاتون ملازمہ کے سنگین الزامات

ایک صارف نے انہیں ’ترکش فائنل باس‘ قرار دیا۔

 جبکہ ایک صارف نے مذاق کرتے ہوئے کہا ’کیا کورونا ختم نہیں ہو گیا؟ یہ اب بھی ماسک کیوں پہنے ہوئے ہیں؟‘

ایک اور صارف نے لکھا ’ان کا منہ تو ایپسٹین فائلز سے بھی زیادہ سنسرڈ لگتا ہے!‘