ترسیل شروع ہونے پر اٹک ریفائنری سے پیٹرول اور ڈیزل کی پیداوار بحال

Apr 23, 2026 | 12:56:PM
 ترسیل شروع ہونے پر اٹک ریفائنری سے پیٹرول اور ڈیزل کی پیداوار بحال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)خام تیل کی ترسیل شروع ہونے پر اٹک ریفائنری سے پیٹرول اور ڈیزل کی پیداوار بحال ہوگئی۔
کروڈآئل کی سپلائی اور پیٹرول وڈیزل کی ترسیل شروع ہونے سے اٹک ریفائنری دوبارہ آپریشنل ہوگئی ہے، اسلام آباد میں غیرملکی وفودکی آمد کے باعث ٹینکرزکی نقل وحمل معطل تھی۔

اٹک رئفاینری نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ایک باضابطہ خط میں آگاہ کر دیا ہےکہ  متعلقہ حکام کی مداخلت اور تعاون کے بعد آئل ٹینکرز کے ذریعے سپلائی چین معمول پر آ رہی ہے،خط کے مطابق خام تیل کی آمد اور پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل میں بہتری آئی ہے۔
کمپنی کی جانب سے توقع ظاہر کی گئی ہے کہ آئندہ چند روز میں مکمل آپریشنز بحال ہو جائیں گے،اس پیش رفت سے نہ صرف ریفائنری کی پیداوار معمول پر آئے گی بلکہ ملک میں ایندھن کی فراہمی بھی مستحکم ہونے میں مدد ملے گی۔
خط کی نقل سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو بھی بھجوائی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق اس بحالی سے آئل سیکٹر اور اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نجی سکولوں کیلئے محکمہ تعلیم سندھ کا اہم سرکلر جاری

کروڈآئل کی سپلائی رک جانے پر اٹک ریفائنری نے اپنا مرکزی یونٹ بند کردیا تھا جس سے32400 بیرل یومیہ پیداوار رک گئی تھی۔