افغان ہیکرز نے بھارتی چینل ہیک کرلیا، خصوصی پیغام نشر، ''طالبان کے بھارت کے ساتھ تعلقات مسترد''
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور)افغانستان سے تعلق رکھنے والے ہیکرز نے بھارتی میڈیا چینل کو ہیک کرکے اپنا خصوصی پیغام نشر کرتے ہوئے افغان طالبان کے بھارت کے ساتھ تعلقات کو مسترد کردیا۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نیٹ ورک ون انڈیا کو ہیک کرلیا گیا، جس کے بعد نشریات غیر معمولی پیغامات کی نمائش کا ذریعہ بن گئیں، اس نیٹ ورک کے سوشل پلیٹ فارمز پر 30 ملین سے زیادہ فالوورز موجود ہیں۔
ہیکنگ کی ذمہ داری ایک گروپ نے قبول کی ہے جو خود کو ٹرو مسلم افغانز کہتا ہے، گروپ نے اس کارروائی کے دوران اصل افغان پرچم کی نمائش کی اور طالبان کے بھارت کے ساتھ تعلقات کو مسترد کرتے ہوئے اس کی مذمت کی۔
رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں ہیکرز نے نشریاتی پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے اپنے سیاسی پیغامات واضح انداز میں پیش کیے۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر! اہلسنّت کے ممتاز عالم دین انتقال کر گئے
مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ محض سائبر حملہ نہیں بلکہ جغرافیائی و سیاسی پیغام رسانی کی ایک مثال بھی ہے۔
واقعے کے بعد ون انڈیا کی ساکھ کو دھچکا پہنچنے کے ساتھ ساتھ اس معاملے نے بھارت، طالبان اور افغان امور کو بھی خبروں میں لا کھڑا کیا ہے۔