ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری:حسن رحیم اورانورل خالد کے" دل ربا"کی مقبولیت

Apr 23, 2025 | 11:56:AM
ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری:حسن رحیم اورانورل خالد کے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری میں گلوکار حسن رحیم اور انورل خالد کا نیا ویڈیو سونگ" دل ربا"میوزک لوورز کے دلوں کی دھڑکن بن گیااورصرف انسٹاگرام پراسے دیکھنے والوں کی تعدادایک کروڑ سے تجاوزکرچکی ہے۔

ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری کا آغاز ہوتے ہی ایک کے بعد ایک گانا شائقین کوپسندآرہاہے،اب نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار حسن رحیم اور انورل خالد کے ویڈیو سونگ"دل ربا" نےریلیز ہوتے ہی موسیقی کے دلدادہ افراد کی توجہ حاصل کرلی ہے ،میوزک حلقوں کی جانب دی نامور ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بلال لاشاری کے کام کو سراہا جارہا ہے،اس ویڈیو گانے کو صرف انسٹاگرام پر دیکھنے والوں کی تعدادایک کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے۔

باقی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بھی لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے اس ویڈیو کو دیکھتے ہوئے اپنی پسندیدگی سے نوازاہے، ہمسایہ ملک بھارت سے بھی شائقین موسیقی کی بڑی تعداد ان گانوں کو دیکھتے ہوئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:"تارک مہتا کا الٹا چشمہ" کے اداکار للت منچندا نے خودکشی کرلی

یاد رہے کہ ویلو ساؤنڈ سٹیشن سیزن تھری کو نامور ہدایت کار بلال لاشاری پروڈیوس اور ڈائریکٹ کر رہے ہیں جبکہ نامور فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت کو پروڈیوسر ہیں۔