ہم کیوں جھکیں؟عمران خان سے مذاکرات کی دلیل سے اتفاق نہیں کرتے:مولانا فضل الرحمان

Apr 23, 2023 | 15:05:PM
 ہم کیوں جھکیں؟عمران خان سے مذاکرات کی دلیل سے اتفاق نہیں کرتے:مولانا فضل الرحمان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پی ڈی ایم کے صدر اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہےکہ  عمران خان سے مذاکرات کی دلیل سے اتفاق نہیں کرتے،ہم کیوں جھکیں اور کس کے سامنے جھکیں؟ تشویش اور صدمے کی بات ہے کہ سپریم کورٹ آج مکمل طورپرتقسیم ہے۔

  تفصیلات کے مطابق  ڈیرہ اسماعیل خان میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ میں اپنی پریس کانفرنس کے حرف بہ حرف گفتگو پر قائم ہوں جبکہ ہم اس وقت عمران خان سے مذاکرات کے فلسفے اور دلیل سے اتفاق نہیں کرتے، ہم کیوں جھکیں اور کس کے سامنے جھکیں؟  جس کو سیاست سے باہر ہونا چاہیے سپریم کورٹ اسے سیاست کا محور بنا رہی ہے۔

 مولانا فضل الرحمان  نے مزید کہا کہ حیرت ہے 90 دن میں الیکشن آئین کا تقاضا ہے لیکن عمران کو راضی کریں تو پھر کوئی بات نہیں، عدالت کو بھی پارلیمنٹ کی قرارداد کی توہین نہیں کرنی چاہیے، سیاستدان سپریم کورٹ کو بتائیں کہ ہم معذرت کے ساتھ آپ پر اعتماد ہی نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیں: اہم فیصلے نہیں ہوئے تو ؟منظور وسان کی نئی پیش گوئیاں