ٹاک شوز میں حصہ لینے والے لیگی رہنماﺅں کی فہرست جاری۔جاوید لطیف، محمد زبیر اور طارق فضل چوہدری کی چھٹی

Apr 23, 2021 | 20:41:PM
 ٹاک شوز میں حصہ لینے والے لیگی رہنماﺅں کی فہرست جاری۔جاوید لطیف، محمد زبیر اور طارق فضل چوہدری کی چھٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ (ن )نے ٹی وی ٹاک شوز میں حصہ لینے کیلئے رہنماﺅں کی فہرست جاری کر دی، متعدد سینئر رہنماﺅں نے فہرست میں نام شامل نہ ہونے پر پارٹی قیادت کو احتجاج ریکارڈ کروا دیا۔

تفصیلات کے مطابق نون لیگ کی طرف سے جاری کی گئی فہرست لندن میں موجود پارٹی کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے جاری کی ہے جس میں شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، اعظم نذیر تارڑ، عظمیٰ بخاری، احسن اقبال، رانا ثنا اللّٰہ ، حمزہ شہباز، مصدق ملک، عرفان صدیقی، خرم دستگیر اورطلال چوہدری کے نام شامل ہیں۔یہ تمام لیگی ارکان میڈیا ٹاک شوز میں پارٹی کی نمائندگی کرسکیں گے۔
فہرست میں جگہ نہ بنانے والے متعدد سینئر رہنماﺅں نے پارٹی قیادت سے احتجاج ریکارڈ کرانا شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق جاوید لطیف، محمد زبیر اور طارق فضل چوہدری کو ٹی وی ٹاک شوز میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:تقریرکی جلدی ،وزیراعظم منصوبوں کے سنگ بنیادکی تقریب چھوڑ کر چلے گئے

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: