جہانگیر ترین سے مزید کتنے ارکان اسمبلی مل گئے۔۔جانئے 

Apr 23, 2021 | 19:25:PM
 جہانگیر ترین سے مزید کتنے ارکان اسمبلی مل گئے۔۔جانئے 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) جہانگیر ترین سے مزید ارکان اسمبلی نے ملاقاتیں کرکے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرادی۔
نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے ناراض رہنما جہانگیر ترین سے مزید اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کرکے انہیں حمایت کا یقین دلایا ہے۔جھنگ سے تحریک انصاف کے ایم این اے صاحبزادہ محبوب سلطان اور ایم این اے صاحبزادہ امیر سلطان نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور کہا کہ جہانگیر ترین کی تحریک انصاف کے لیے گراں قدر خدمات ہیں، ہماری تمام تر حمایت ان کے ساتھ ہے، اکٹھے مل کر پارٹی کے اندر سے جاری سازش کا مقابلہ کریں گے۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے تحریک انصاف کے ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور کہا کہ جہانگیر ترین تحریک انصاف کے مشکل وقت کے ساتھی ہیں، آج ان کے خلاف پارٹی کے اندر سے سازش کر کے مشکلات کھڑی کی گئیں ہیں، اس عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، میری تمام تر حمایت جہانگیر ترین کے ساتھ ہے۔

دوسری جانب گورنر پنجاب چوہدری سرور سے جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنماوں نے ملاقات کی اور اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا، گورنر پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں راجا ریاض، صوبائی وزرااجمل چیمہ اور خیال احمد کاستروسمیت دیگر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب نے رہنماوں کو یقین دہانی کرائی کہ آپ کے جو بھی تحفظات ہیں ان کو دور کیا جائے گا اور عمران خان سے آپ سب کی ملاقات جلد یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کروں گا۔واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اپنی ہی حکومت میں خود پر لگے چینی کے حوالے سے الزامات پر نالاں ہیں، اور اپنے بیانات میں کہتے آرہے ہیں کہ میں تحریک انصاف سے انصاف مانگ رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کا عوام کیلئے خصوصی پیغام