بزدار حکومت تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنےکےمشن پر گامزن ہے،فردوس عاشق

Apr 23, 2021 | 14:08:PM
بزدار حکومت تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنےکےمشن پر گامزن ہے،فردوس عاشق
کیپشن: تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بزدار حکومت اعلی تعلیم کا حصول آسان بنانے اور نوجوانوں کو تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم آج کوہسار یونیورسٹی مری کا باقاعدہ افتتاح کرینگے، کوہسار یونیورسٹی میں ہوٹل مینجمنٹ ٹورازم سمیت سائنس و آرٹس مضامین پڑھائے جائینگے، پنجاب ہاؤس مری کوہسار یونیورسٹی کو منتقل کیا جاچکا ہے۔

واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت پنجاب کے ہر ضلع میں یونیورسٹی کے قیام کیلئے پزعزم ہے، وزیراعلی عثمان بزدار کی قیادت میں مختلف اضلاع میں یونیورسٹیز کی تعمیر پر کام جاری یا تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، یونیورسٹی آف اپلائیڈ سائنسز سیالکوٹ، یونیورسٹی آف چکوال، یونیورسٹی آف حافظ آباد، یونیورسٹی آف میانوالی، راولپنڈی وومن یونیورسٹی پر کام جاری ہے، بابا گورو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب، تھل یونیورسٹی بھکر، یونیورسٹی آف لیہ، یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ لاہور، رسول یونیورسٹی منڈی بہاؤالدین پر بھی کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    سحر و افطار کے دوران بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے گی،ترجمان پاور ڈویژن