حیدرآباد: کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ،لاک ڈائون لگ سکتاہے

Apr 23, 2021 | 10:48:AM
کورونا مریضوں میں تشویشناک اضافہ
کیپشن: کورونا مریضوں میں تشویشناک اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)حیدرآباد میں کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافے کے باعث انتظامیہ مخصوص علاقوں میں لاک ڈاون پر غور کررہی ہے  جب کہ لیاقت یونیورسٹی ہسپتال میں قائم واحد کووڈ وارڈ مریضوں سے بھر سے گیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، مثبت کیسز کی شرح 19 فیصد تک جا پہنچی ہے جب کہ حیدرآباد کے واحد سرکاری اسپتال لیاقت یونیورسٹی میں قائم کووڈ وارڈ مریضوں سے بھر گیا ،ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے کہا ہےکہ ملک بھر میں جہاں کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا تو لاک ڈاؤن اور اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جاسکتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:    کورونا کی تیسری لہر خطرناک۔۔ پنجاب میں سخت پابندیاں لگ گئیں