سیلابی صورتحال کے باعث کئی ٹرینیں منسوخ ،متعددکارخ تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( سعید احمد)سیلابی صورتحال کے باعث لاہور سے کراچی اور دیگر شہروں کو جانے اور آنے والی کئی ٹرینیں منسوخ اورمتعددکارخ تبدیل کردیاگیا۔
لاہور سے کراچی جانے والی پاک بزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس منسوخ جبکہ، متعدد ٹرینوں کا رخ تبدیل کردیاگیا۔
پاک بزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج دیگر ٹرینوں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا،پاک بزنس ایکسپریس کے مسافروں کو قراقرم ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا۔
قراقرم کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت سہ پہر 3 بجےاورکراچی ایکسپریس کراچی کیلئے اپنے مقررہ وقت پرشام 6 بجے لاہور سے روانہ ہوگی۔
شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جائے گاجوکراچی کیلئے رات 8 بجکر 50 منٹ کی بجائے 2 گھنٹے 25 منٹ کی تاخیر سے رات 11 بجکر 15 منٹ پر لاہور سے روانہ ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:اندرون لاہور کو اصل حالت میں بحال کرنے کا فیصلہ
کراچی جانے والی قراقرم لاہور سے براستہ ساہیوال اورپاکستان ایکسپریس براستہ لاہورساہیوال کراچی جائے گی،کراچی جانے والی ملت ایکسپریس فیصل آباد سے براستہ چک جھمرہ، سانگلہ ہل، لاہوراورساہیوال کراچی جائے گی۔
کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس براستہ لاہوراورساہیوال کراچی جائے گی جبکہ کراچی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس براستہ ساہیوال لاہور راولپنڈی جائے گی۔
کراچی سے آنے والی ملت ایکسپریس براستہ ساہیوال لاہور، سانگلہ ہل، چک جھمرہ، فیصل آباد جائے گی،کراچی سے آنے والی رحمان بابا ایکسپریس براستہ لاہورساہیوال پشاور جائے گی۔