وزیر اعظم شہباز شریف، 6مسلم رہنما کل صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے

Sep 22, 2025 | 12:21:PM
وزیر اعظم شہباز شریف، 6مسلم رہنما کل صدر ٹرمپ سے ملاقات کریں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف آج نیویارک میں آئی ایم ایف کی صدرکرسٹالینا جیورجیوا اور چینی ہم منصب لی چیانگ سے ملاقات کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں۔

ان کی نیویارک میں مصروفیات کا شیڈول بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق شہباز شریف کی اہم ترین ملاقات کل ہو گی جس میں وہ سعودی عرب، قطر، ترکی، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا اور مصر کے رہنماؤں کے ہمراہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔

ٹرمپ نے ان مسلم ممالک کے رہنماؤں کو ایک مشترکہ ملاقات کی دعوت دی ہے، جس میں علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے مسائل پر بات چیت ہوگی۔
  یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ  سربراہوں کے نام بھی سامنے آگئے

اس کے علاوہ شہباز شریف آج فلسطین کے دو ریاستی حل پر سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

کویتی وزیراعظم شیخ صباح و صدرورلڈ بینک اجے بانگا سے ملاقات بھی کل کے شیڈول میں شامل ہے۔ یہ ملاقاتیں مالیاتی واقتصادی پالیسی، بین الاقوامی سرمایہ کاری اور عالمی ترقیاتی مسائل پرمرکوز ہوں گی۔

دورے کے دوران شہباز شریف کلائمیٹ چینج و دیگر بائیلیٹرل اجلاسوں میں حصہ لے کرعالمی ماحولیات اوردو طرفہ تعلقات پرگفتگو کریں گے۔

افغانستان کی ایک انچ زمین پر بھی معاہدہ ممکن نہیں،افغان وزارت دفاع

وزیر اعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو ہوگا جس کے بعد وہ 27 ستمبر کو امریکا سے واپس وطن لوٹیں گے۔