نوشہرو فیروز،میہڑ  میں سیلاب نے تباہی مچادی،ایک اور بچی جاں بحق 

Sep 22, 2025 | 09:37:AM
نوشہرو فیروز،میہڑ  میں سیلاب نے تباہی مچادی،ایک اور بچی جاں بحق 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز ) سیلابی ریلے نے  اندرون سندھ میں تباہی مچا دی ،نوشہرو فیروز کے مقام پر کنڈیارو کے قریب سیلابی پانی بکھری شہر میں داخل،دادو کی تحصیل میہڑ میں دکانیں اور قبرستان  پانی میں ڈوب گیا۔

 تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضا فہ ہوگیا۔دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضا فہ ہوگیا،کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے مگر بہاؤ بڑھ کر 3 لاکھ 60 ہزار کیوسک ہو گیا۔

فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گڈو اور سکھر بیراج پر بہاؤ میں کمی کا سلسلہ جاری ہے جہاں نچلے درجے کے سیلاب ہیں، گڈو بیراج پر بہاؤ 2 لاکھ 68 ہزار اور سکھر بیراج پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 10 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

 نوشہرو فیروز کے مقام پر بڑا ریلا 

دریائے سندھ میں نوشہرو فیروز کے مقام پر بڑا ریلا گزرا جس کے باعث کنڈیارو کے قریب سیلابی پانی بکھری شہر میں داخل ہوگیا۔ سیلابی ریلے کے نتیجے میں متعدد گھر اور دکانیں زیرِ آب آگئیں، گورنمنٹ پرائمری اور مڈل اسکولوں میں بھی پانی جمع ہوگیا۔

 خیرپور میں ایک اور بچی جاں بحق 

خیرپور میں سیلابی پانی میں ایک اور بچی بہہ کر جاںبحق ہوگئی ،ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی،  سگیوں کے علاقے میں 8 سالہ افروز سیلابی پانی میں بہہ کر جاںبحق ہوگئی،واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھاگئی ۔

دادو کی تحصیل میہڑ میں  تباہی  

دادو کی تحصیل میہڑ میں سیلاب نے تباہی مچادی، دریائے سندھ کا پانی سعدی موسانی شہر میں داخل ہوگیا ، شہر کی دکانیں اور قبرستان بھی پانی میں ڈوب گیا، نئو گوٹھ سمیت 50 گاوں زیر آب تل کا تیار فصل بھی تباہ ہو گئیں۔

  پاکپتن کے مزید دیہات متاثر

دریائے ستلج میں پانی کے تیز بہاؤ سے پاکپتن کے مزید دیہات متاثر ہوگئے۔زمینی کٹاؤ کے باعث پانی ایک اور گاؤں میں داخل ہوگیا۔آبادی کو بچانے کیلئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی ، ہیوی مشینری سے دریا کو کٹاؤ سے روکنے کا عمل جاری ہے۔  

قبولہ میں متاثرین  خیموں میں رہنے پر مجبور 

قبولہ میں نورے والا بند کےقریب دیہات تاحال زیر آب ہے ،متاثرین ایک ماہ سے خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں، بلاڑی قصوریہ، کُنڈ شمس، کُنڈ قابل کے مکین ایک ماہ سے بے گھر ہیں ، متاثرین  اعلی حکام سے فوری داد رسی کی اپیلکی ہے ۔

عارف والا میں تباہی کی داستانیں رقم

عارف والا میں دریائے ستلج کی دریائی بیلٹ پر تباہی کی داستانیں رقم ہوگئیں ۔ہزاروں افراد بے گھر،ہزاروں ایکڑ فصلیں برباد ہوگئیں۔ 

  کہروڑپکا  میں فصلیں تباہ

 تحصیل کہروڑپکا  میں بھی سیلاب  نے درجنوں دیہات کو شدید متاثر کیا ہے جس سے انسانی زندگیوں کے ساتھ ساتھ مویشی، مکانات اور کھڑی فصلیں بھی تباہ ہو گئی ہیں ۔رپورٹ کے مطابق کہروڑ پکا کے 106 مواضعات میں سے 40 مواضعات براہِ راست متاثر ہوئے اب تک 15 ہزار سے زائد افراد 20 ہزار سے زائد مویشی اور 3 ہزار کے قریب مکانات متاثر ہو چکے ہیں۔