تیز ترین نصف سنچری ،ابھیشک شرما کا نیا ریکارڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایشیا کپ ٹی ٹونٹی کے سپر فور مرحلے کے دوسرے میچ میں پاکستان کے خلاف بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ابھیشیک شرما نے نیا ریکارڈ بنا دیا۔
ابھیشیک شرما نے 6 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 24 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی جو کسی بھی بھارتی بیٹر کی جانب سے پاکستان کیخلاف ٹی ٹونٹی میں تیز ترین نصف سنچری ہے۔
اس سے قبل سابق بھارتی کپتان یووراج سنگھ نے 2012 میں پاکستان کے خلاف 29 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔
میچ میں ابھیشیک شرما نے شاندار 74 رنز کی اننگ کھیلی۔
بھارت کی جانب سے شبھ من گل نے 47 جبکہ تلک ورما نے 30 رنز کی اننگ کھیلی۔
مزید پڑھیں:’’بگ باس‘ ‘کی پیشکش کیوں مستردکی؟شکیل صدیقی نے اصل وجہ بتادی