معروف اداکارہ میرا سیٹھی نے 2 سال بعد طلاق کی تصدیق کردی

Sep 22, 2025 | 09:15:AM
معروف اداکارہ میرا سیٹھی نے 2 سال بعد طلاق کی تصدیق کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ میرا سیٹھی نے 2 سال بعد اپنی طلاق کی تصدیق کردی۔
میرا سیٹھی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی اوربتایا کہ ڈرامہ سیریل ’’اَن کہی ‘‘کے کچھ ماہ بعد مارچ 2023 میں ان کی طلاق ہوگئی تھی، اس وقت وہ ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں اور یہ ان کی زندگی کا انتہائی مشکل وقت تھا۔


میرا سیٹھی نے کہا کہ کئی سال قبل انہوں نے ایک ڈرامے میں ڈائیلاگ بولا تھاجس کا تعلق طلاق یافتہ خواتین سے تھا کہ ایک طلاق یافتہ عورت معاشرے کے لیے کانٹا بن جاتی ہے، یہ جملہ انہیں آج بھی یاد ہے۔


میراسیٹھی نے کہاکہ اب حالات کافی بدل گئے ہیں، اب انڈسٹری میں کئی اداکارائیں طلاق کے موضوع پر کھل کر بات کرتی ہیں، لیکن شادی کے ختم ہونے کے بعد نہ صرف درد بلکہ ایک شناخت کے بحران کا سامنا بھی ہوتا ہے۔


میراسیٹھی نے وضاحت کی کہ طلاق کے بعد وہ خود سے اور دنیا سے اپنے تعلق کو سمجھنے کے لیے دو ڈھائی سال سے اپنے اندر جھانک رہی ہیں، جو خاص طور پر ایک اداکارہ کے لیے ضروری عمل ہے کیونکہ ان کی زندگی ہمیشہ لوگوں کے سامنے ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف لوک گلوکار استاد عارب فقیر انتقال کر گئے
معروف اداکارہ نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ان کے دوستوں اور خاندان نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور کچھ اجنبیوں کی مدد بھی ان کے لیے معاون ثابت ہوئی،طلاق ایک انسان کی زندگی اور شناخت پر گہرا اثر ڈالتی ہے اور اس ٹراما سے گزرنے میں وقت لگتا ہے، لیکن اس دوران اپنے اندر جھانکنا ایک مثبت اور ضروری عمل ہے اور اس سے انہیں بہت مدد ملی۔

واضح رہے کہ میرا سیٹھی نے 2019 میں قریبی دوست ڈاکٹربلال صدیقی سے امریکا میں شادی کی تھی، جبکہ ان کی منگنی ایک سال قبل ہوئی تھی۔