سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی آج سالگرہ، لیگی رہنماؤں کی مبارکباد

Sep 22, 2023 | 23:01:PM
سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی آج سالگرہ، لیگی رہنماؤں کی مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد) سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی آج سالگرہ پر لیگی رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی آج سالگرہ ہے۔ انہوں نے زندگی 71 بہاریں دیکھ لیں۔ سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے والد محمد شہباز شریف کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ صدر مسلم لیگ ن لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر ،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے بھی شہباز شریف کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔

یہ بھی پڑھیں:نیب کیسسز احتساب عدالتوں کو ارسال، شہباز شریف کا کیس کس جج کو بھیجا گیا؟ اہم خبر آ گئی

سابق رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک، علی پرویز ملک ،خواجہ احمد حسان کی جانب سے بھی شہباز شریف کو سالگرہ کی مبارک باد دی گئی۔ لیگی رہنماؤں نے شہباز شریف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔