نیب  ترمیمی ایکٹ، اہم شخصیات سمیت 116  ریفرنسز  احتساب  عدالت کو بھیج دیئے گئے

Sep 22, 2023 | 22:48:PM
 نیب  ترمیمی ایکٹ، اہم شخصیات سمیت 116  ریفرنسز  احتساب  عدالت کو بھیج دیئے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) نیب  عدالتوں میں کیسز دوبارہ کھل گئے، اہم شخصیات سمیت 116  ریفرنسز  احتساب  عدالت  کو واپس بھیج دیے گئے۔

نیب عدالتوں میں کیسز دوبارہ کھلتے ہی سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف رمضان شوگر ملز ،خواجہ برادران کے خلاف پیراگون کیس عدالت  کو بھیج دیے گئے۔ سبطین خان کے خلاف چنیوٹ مائنز کیس اور پنجاب یونیورسٹی  کرپشن کیسز عدالت میں جمع کرا دیئے گئے۔ گجرات پولیس کرپشن کیس میں رائے اعجاز کے خلاف کیس واپس بھیج دیا گیا۔ پنجاب یوتھ فیسٹول بے ضابطگیاں کیس عدالت کو واپس بھجوا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کیسز کھلنے کے بعد نوازشریف کی واپسی کب ہوگی؟ شہبازشریف نے بتادیا

سابق لیگی رہنما احد ملک کے ییٹے یوسف احد کے خلاف کیس بھی عدالت کو واپس بھجوا دیا گیا۔ ریفرنسز میں ہاوسنگ سوسائٹیز، سٹاک مارکیٹ  اور عوام الناس سے فراڈ  کے کیسز بھی شامل ہیں۔ کیسز میں سرکاری افسران کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے ریفرنسز بھی شامل ہیں۔ نیب ترمیمی ایکٹ کے بعد احتساب عدالتوں نے   دائرہ اختیارنہ ہونے پر کیسز واپس بھجوا دیے تھے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نیب نے تمام ریفرنسز واپس عدالتوں کو بھجوا دیے۔

سابق وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس احتساب عدالت نمبر 5 میں جمع کرایا گیا۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس پر دوبارہ کارروائی پیر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ احتساب عدالت کے جج ساجد اعوان کا تبادلہ ہوچکا ہے۔ ڈیوٹی جج نسیم ورک کے رخصت پر ہونے کے باعث دوبارہ کارروائی پیر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔