فرانس میں خفیہ دستاویزات کی معلومات افشا کرنے پر خاتون صحافی گرفتار

فرانسیسی افواج عام شہریوں کیخلاف کم از کم 19 بم دھماکوں میں ملوث تھیں، رپورٹ

Sep 22, 2023 | 21:17:PM
فرانس میں خفیہ دستاویزات کی معلومات افشا کرنے پر خاتون صحافی گرفتار
کیپشن: آرین لاریلوکس (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فرانس میں خفیہ دستاویزات کی معلومات افشا کرنے پر خاتون صحافی آرین لاریلوکس (Ariane Lavrilleux) کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون صحافی کی 2021ء میں ایک رپورٹ میں الزام لگایا گیا تھا کہ مصر نے شہریوں کو مارنے کیلئے فرانسیسی انٹیلی جنس کا استعمال کیا تھا۔

خاتون صحافی کی رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ مصری حکام نے 2016ء اور 2018ء کے درمیان مصر، لیبیا کی سرحد پر اسمگلروں کو بمباری اور ہلاک کرنے کیلئے فرانسیسی انٹیلی جنس کا استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیے: ایک کینیڈین شہری کو کینیڈین سرزمین پر قتل کیا گیا، جسٹن ٹروڈو

رپورٹ کے مطابق فرانسیسی افواج عام شہریوں کیخلاف کم از کم 19 بم دھماکوں میں ملوث تھیں۔ تاہم 19 ستمبر کو فرانسیسی انٹیلی جنس سروس کے افسران نے خاتون صحافی کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لیا۔ خاتون صحافی کے وکیل کے مطابق فرانسیسی انٹیلی جنس سروس کے افسران کی جانب سے قومی سلامتی سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی گئی، تاہم ایک رات حراست میں رکھنے کے بعد خاتون صحافی کو رہا کر دیا گیا۔

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس اور ایمنسٹی انٹرنیشنل نے خاتون صحافی کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔