ایک کینیڈین شہری کو کینیڈین سرزمین پر قتل کیا گیا، جسٹن ٹروڈو

Sep 22, 2023 | 00:38:AM
ایک کینیڈین شہری کو کینیڈین سرزمین پر قتل کیا گیا، جسٹن ٹروڈو
کیپشن: بھارت نے خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا جواب دینے کے بجائے کینیڈا پر دہشتگردی کا الزام عائد کیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی کو ملوث قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ہمارے شہری کے قتل میں ملوث ہے چاہتے ہیں بھارت ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات میں تعاون کرے۔

کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ قانون کی حکمرانی اور انصاف کی فراہمی ہماری ریاست کی بنیاد ہے ہم ہردیپ سنگھ کے قاتلوں تک پہنچنا چاہتے ہیں یہ کیسے ہوسکتا ہے ایک ملک کے شہری کو دوسرا ملک قتل کردے۔

یہ بھی پڑھیے: بھارت نے کینیڈا کیلئے ویزا سروس معطل کردی

انہوں نے کہا کہ کینیڈین شہریوں کےجان و مال کی حفاظت ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، بھارت الزامات کوسنجیدگی سے لے اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔

بھارت نے خالصتان کے حامی سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کا جواب دینے کے بجائے کینیڈا پر دہشتگردی کا الزام عائد کیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ سے پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں نے سکھ رہنما کے قتل سے متعلق سوالات پوچھے تو انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اُلٹا ترجمان نے کینیڈا پر دہشتگردی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کینیڈا میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں، ہم اتحادی ممالک کے ساتھ اس معاملے پر رابطے میں ہیں۔