آشوب چشم کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا

Sep 22, 2023 | 12:39:PM
 آشوب چشم کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، ماہرین کے مطابق آنکھوں کا انفیکشن مزید ایک ماہ تک رہنے کا امکان ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید)  آشوب چشم کے مرض میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، ماہرین کے مطابق آنکھوں کا انفیکشن مزید ایک ماہ تک رہنے کا امکان ہے۔

ماہرامراض چشم  پروفیسرندیم حفیظ بٹ کے مطابق ہر تیسرا شخص آنکھوں کے انفیکشن کیساتھ ہسپتال آرہا ہے۔ یہ مرض دوسرے شخص میں بہت جلد منتقل ہوتا ہے۔

سکول یا کالج بند کرنا اس کا حل نہیں پہلے ہی کورونا سے بچوں کا ٹائم ضائع ہو چکا ہے۔ جس کو بھی آنکھوں کا انفیکشن ہو رہا ہے وہ فوری طور پر 3دن کیلئے قرنطینہ کرے۔ اگر علامات نہ جائیں تو مزید علیحدگی اختیار رکھیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان ریلوے کا مالی خسارے کی وجہ سے شالیمار ایکسپریس بند کرنیکا فیصلہ

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مریض کا تولیہ، کپڑے اور عینک دیگر لوگوں سےعلیحدہ رکھیں۔ ہاتھوں کو بار بار دھوئیں، ہاتھ آنکھوں پرمت لگائیں۔اُن نے مطابق  آنکھوں کا انفیکشن ایک ماہ تک مزید رہےگا۔