رانا ثناء اللہ کی روایتی تلوار رقص کی ویڈیو وائرل

Sep 22, 2022 | 16:11:PM
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے سعودی عرب کے روایتی تلوار رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے
کیپشن: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے سعودی عرب کے روایتی تلوار رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

سعودی عرب کے قومی دن کی مناسبت سے اسلام آباد میں 2 روزہ ثقافتی شو کا انعقاد کیا گیا جس میں راناثنااللہ سمیت حکومتی شخصیات اور عام افراد نے شرکت کی۔

ثقافتی شو کے دوران کچھ افراد کو سعودی عرب کا روایتی تلوار رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے اور اسی ویڈیو میں رانا ثنااللہ کو بھی تلوار اٹھائے سعودی روایتی تلوار رقص میں شامل دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرِداخلہ رانا ثناء اللہ نے پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جیسے پاگل شخص سے بات ممکن نہیں، خان صاحب نے تیاری پکڑی ہے، ہم بھی مکمل تیار ہیں، ریڈ زون کو احتیاط برتنے کے لئے سیل کیا ہے، ریڈ زون کو آج کھول رہے ہیں۔

رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جب خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے تو دوبارہ سیل کریں گے، مظاہرین کے لئے جدید طریقہ اختیار کیا جائے گا، ڈرون کے استعمال پر بھی غور کیا جائے گا، صوبوں سے پولیس فورس مانگی ہے، اگر صوبوں نے پولیس کی نفری بھجوانے سے انکار کیا تو ان کے خلاف آئینی کے تحت کاروائی ہوگی۔

 وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہماری افواج اور سیکیورٹی فورسز طالبان کے مسئلہ سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، گھبرانے کی کوئی بات نہیں، مسلح افواج طالبان والے مسئلے کو حل کر رہی ہیں۔