پی ٹی آئی اور ن لیگ میں تلخ کلامی، گولیاں چل گئیں، افسوسناک خبر آگئی

Sep 22, 2022 | 12:33:PM
حافظ آباد میں پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنوں میں تلخ کلامی کے بعد گولیاں چل گئیں، پی ٹی آئی کارکنوں کی فائرنگ سے 3 ن لیگی کارکن زخمی ہوگئے
کیپشن: پی ٹی آئی اور ن لیگی میں تلخ کلامی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حافظ آباد میں پی ٹی آئی اور ن لیگی کارکنوں میں تلخ کلامی کے بعد گولیاں چل گئیں، پی ٹی آئی کارکنوں کی فائرنگ سے 3 ن لیگی کارکن زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال: عمران خان کو دو بارہ نوٹس جاری کرنیکا حکم

 تفصیلات کے مطابق حافظ آباد کے نواحی گاؤں جاھد حسن والا میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان میں تلخ کلامی کے بعد شدید فائرنگ ہوئی، جس میں 3افراد افراد شدید زخمی ہوگئے جبکہ علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

علاقہ مکین گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ سکول کالج جانے والے طلبا بھی گھروں سے نہ نکل سکے۔  ریسکیو 1122 نے تینوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی گروپ کی فائرنگ سے ن لیگ کے 3 کارکن زخمی ہوئے جبکہ املاک کو نقصان پہنچا۔ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کو ٹراماسنٹر منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔