انتقام نہیں لیتے، پیپلز پارٹی چیزوں کو بہتر کرنے کیلئےمہلت دیتی ہے،حسن مرتضیٰ 

Oct 22, 2025 | 21:27:PM
 انتقام نہیں لیتے، پیپلز پارٹی چیزوں کو بہتر کرنے کیلئےمہلت دیتی ہے،حسن مرتضیٰ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سینئر رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انتقام نہیں لیتی، چیزوں کو بہتر کرنے کے لئے مہلت دیتی ہے۔سارا نظام ایک لمحے میں ڈی ریل کیا جاسکتا ہے لیکن پیپلز پارٹی نے جلدی بازی کے بجائے مزید بہتری کی کوشش کا فیصلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایک صحافی نے حسن مرتضیٰ سے سوال کیا کہ کیا پیپلز پارٹی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اُن کی مبینہ بدتمیزی کے معاملے پر معافی کے مطالبے سے پیچھے ہٹ گئی ہے؟ اس سوال پر انہوں نے جواب دیا کہ بدتمیزی تو بہت چھوٹی چیز ہے، شاید یہ ان کے  لاشعور میں ہے، ہم اسے محسوس بھی نہیں کرتے، پیپلز پارٹی انتقام نہیں لیتی، چیزوں کو بہتر کرنے کے لئے مہلت دیتی ہے۔حسن مرتضیٰ نے مزید کہا کہ سارا نظام ایک لمحے میں ڈی ریل کیا جاسکتا ہے لیکن پیپلز پارٹی نے جلدی بازی کے بجائے مزید بہتری کی کوشش کا فیصلہ کیا۔اس دوران انہوں نے  پنجاب حکومت پر سیلاب میں غلط اعداد وشمار بتانے کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ اتنی کشتیوں میں لاکھوں لوگ ایک ہفتے میں ریسکیو نہیں کئے جاسکتے۔

یہ بھی پڑھیں:بھیانک طوفان کا بلیو الرٹ  جاری، تیز ہواؤں اور شدید بارش کے امکانات