اہم رہنمانے پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)ملتان کی یونین کونسل متی تل کے چیئرمین غلام دستگیر اٹھنگل نے پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ دیا۔
ن لیگی رہنما احمد حسین ڈیہڑ نے اپنے بھائیوں کو ملک غلام دستگیر سے رابطے کیلئے بھیجا،سابق وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن اور شوکت بوسن نے ملک غلام دستگیر سے ملاقات کی۔
بوسن برادران نے ملک غلام دستگیر کو اپنے گروپ میں شامل ہونے کی دعوت دی۔
ملک غلام دستگیر اٹھنگل نے کہا کہ سیاسی فیصلے میں جلدی نہیں کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں: صارفین کو بڑا ریلیف،گیس کنکشنز لگوانے والوں کیلئے مزید آسانیاں
دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کےسیاسی امیدوار ملک غلام دستگیر کو پارٹی میں شامل کرنے کیلئے سرگرم ہو گئے ہیں۔