مولانا محمد خان شیرانی نے دوسری بار نکاح کرلیا

Oct 22, 2025 | 08:35:AM
 مولانا محمد خان شیرانی نے دوسری بار نکاح کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک ) مولانا محمد خان شیرانی نے دوسری بار نکاح کرلیا۔

  مولانا محمد خان شیرانی کا نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ انجام پایا ہے، ان کی شادی کی سادہ تقریب اسلام آباد منعقد ہوئی۔

علما و معزز شخصیات کی جانب سے مولانا محمد خان شیرانی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

مولانا محمد خان شیرانی نے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا دوسرا نکاح ہے پہلی بیوی کا انتقال ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ مولانا محمد خان شیرانی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل بھی رہ چکے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:پراپرٹی کی قیمتیں زمین بوس

یاد رہے کہ 25 دسمبر 2020 کو پارٹی کی ڈسپلنری کمیٹی کی جانب سے رکنیت منسوخ کرنے سے قبل وہ  جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے سرکردہ رہنما تھے۔ یہ فیصلہ کمیٹی کے اراکین آغا ایوب شاہ، مولانا عبدالواسع اور مولانا عبدالحکیم نے متفقہ طور پر کیا تھا۔

اس سے قبل جے یو آئی (ف) خیبرپختونخوا کے سابق سربراہ مولانا گل نصیب نے پارٹی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مولانا شیرانی کو ایک ایماندار اور اصول پسند آدمی قرار دیا تھا۔

ان کی بے دخلی کے بعد مولانا شیرانی نے جمعیت علمائے اسلام شیرانی (جے یو آئی-شیرانی) کے نام سے ایک الگ دھڑا بنا لیا۔

دو سال بعد انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ سیاسی اور مذہبی اتحاد کا اعلان کیا۔ یہ پیش رفت مولانا شیرانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے درمیان کے پی ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کے بعد ہوئی تھی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں اور سیاسی اور مذہبی تعاون کے ذریعے سماجی تفریق کو ختم کرنے پر زور دیا تھا۔