طوفان تیج کا پانچواں الرٹ جاری 

Oct 22, 2023 | 14:59:PM
ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر نے طوفان تیج کا پانچواں الرٹ جاری کردیا ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر نے طوفان تیج کا پانچواں الرٹ جاری کردیا ہے۔ 

سمندری طوفان تیج تیزی سے یمن کے ساحلی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے  تاہم طوفان سے پاکستان کی کسی بھی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔ 

الرٹ کے مطابق سلالہ سے جنوب مشرق 530کلومیٹر کے فاصلے پر، گوادر کے جنوب مغرب میں 1600 کلومیٹر اور کراچی کے جنوب مغرب میں 1830 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جبکہ طوفان کے گرد ہوائیں 150 سے 160 فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہیں۔  

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے تیز کرنے کا اعلان

سمندری طوفان  یمن کے ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔ عمان اور یمن کے ساحلی علاقوں میں 4 روز کے دوران شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے ۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ طوفان کا نام تیج رکھا گیا ہے، تیج بھارت کا تجویز کردہ نام ہے جس کا مطلب ’’رفتار‘‘ ہے۔