سردی کی آمد سے قبل ہی انڈے مہنگے

Oct 22, 2023 | 10:27:AM
 سردی کی آمد سے قبل ہی انڈے مہنگے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی حمزہ ) حیدرآباد میں سردی کی آمد سے قبل ہی انڈے مہنگے ہوگئے, فی درجن انڈے کی ہولسیل قیمت میں 40 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

حیدرآباد میں سردی کی آمد سے قبل ہی انڈوں کی قیمت کو پر لگ گئے، فی درجن انڈے کی ہول سیل قیمت میں 40 روپے کا اضافہ ہو گیا، ہول سیل میں فی درجن انڈے کی قیمت 270 سے بڑھ کر 310 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کے 6 ججز کا بڑا اعزاز

دوسری جانب ریٹیل مارکیٹ میں بھی فی انڈے کی قیمت میں 5 روپے تک کا اضافہ ہو گیا، ریٹیل مارکیٹ میں انڈا 28 سے 30 روپے تک کا فروخت ہونے لگا۔

شہریوں کی جانب سے انڈوں کی قیمت میں خود ساختہ اضافے پر شدید غموں غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے، شہریوں کی جانب سے حکومت سندھ سے اپیل کی جا رہی ہے کہ انڈوں کی قیمت میں خود ساختہ اضافے پر نوٹس لیا جائے اور قیمتوں میں کمی لائی جائے تا کہ غریب عوام کو کچھ ریلیف ملے۔