ٹونٹی فور نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں سابق کرکٹرز نے پاکستان انڈیا میچ میں مائنڈ گیم کو اہم قرار دے دیا

Oct 22, 2022 | 23:45:PM
ٹونٹی فور نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں سابق کرکٹرز نے پاکستان انڈیا میچ میں مائنڈ گیم کو اہم قرار دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) 24نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ہنگامہ میں اتوار کو ہونے والے پاکستان انڈیا میچ میں مائنڈ گیم کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو موثر پلاننگ کے ذریعے انڈین ٹیم کی سٹریٹجی کو پڑھتے ہوئے باولنگ اور فیلڈنگ کے کمبینیشن کو استعمال کرنا چاہئے۔
 24نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ہنگامہ میں سابق فاسٹ باولر وہاب ریاض کا کہناتھا کہ پاکستانی باولرز کو بلف کھیلتے ہوئے ماینڈ گیم موثر طور پر کھیلنی چاہیے تاکہ مخالف کھلاڑی آپ کی سٹریٹجی ناپڑھ سکے اور ہمارے کھلاڑی ان کو ذہنی شکست دے کر ان پر اپنی موثر کھیل کے ذریعے حاوی ہو سکیں۔
 سابق فاسٹ باولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ باولنگ اور فیلڈنگ کا کمبینیشن بہت اہم ہوتا ہے۔ ہمیں اپنی فیلڈنگ اور باولنگ ایسے پلان کرنی چاہیے کہ ویریئیشن استعمال کرتے ہوئے ان کے بیٹسمین کوکنفیوژ کریں۔ سابق فاست بولر  محمد عامر نے بھی مائینڈ گیم کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا پاکستانی کھلاڑیوں کو چاہیے کہ وہ اپنا گیم پلان کا پتہ نا لگنے دیں اور مخالف ٹیم کا دماغ پڑھتے ہوئے ان کی سٹریٹجی کو ناکام بنائیں۔