آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ سکواڈ کا اعلان

Oct 22, 2022 | 12:20:PM
آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ سکواڈ کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 15 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں فاطمہ ثناء کی واپسی ہوئی ہے جب کہ ڈیانا بیگ انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔

قومی ویمنز ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت بسمہ معروف کریں گی جب کہ دیگر کھلاڑیوں  میں ایمن انور، عالیہ ریاض، فاطمہ ثناء، غلام فاطمہ ، کائنات امتیاز، منیبہ علی، نشرہ سندھو، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، سدرہ نواز اور امِ ہانی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: سپر 12 مرحلہ، بڑی ٹیموں میں گھمسان کا رن آج سے پڑے گا

آئرلینڈ سے سیریز  تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے پر مشتمل ہے جب کہ میچز 4 سے 16 نومبر تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔