پہلی پاکستان جونیئر لیگ کا ٹائٹل بہاولپور رائلز نے جیت لیا

Oct 22, 2022 | 01:03:AM
پہلی پاکستان جونیئر کرکٹ لیگ، بہاولپور رائلز،جیت لی
کیپشن: بہاولپور رائلز کے کھلاڑی وکٹ لینے پر جشن مناتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پہلی پاکستان جونیئر کرکٹ لیگ بہاولپور رائلز نے جیت لی۔بہاولپور رائلز نے 85 رنز سے فائنل میچ جیت لیا۔
بہاولپور رائلز کے 226رنز کے تعاقب میں گوادر شارکس کی ٹیم 140رنز بنا سکی۔ گوادر شارکس کی پوری ٹیم 15.1اوورز میں آﺅٹ ہوگئی۔گوادر شاکس کی جانب سے شمائل حسین نے 34 گیندوں پر 67رنز کی اننگز کھیلی۔ان کے علاوہ گوادر شاکس کا کوئی بلے باز بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکا۔بہاولپور رائلز کی جانب سے محمد ذہشان اور ننکیلیا کروریٹی نے تین،تین وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پیناڈول ٹیبلٹس اور سیرپ کی پروڈکشن بند