افغانستان میں دلخراش واقعہ۔۔ والی بال ٹیم کی نوجوان کھلاڑی کو ذبح کر دیاگیا

Oct 22, 2021 | 22:34:PM
اقغان والی بال،ویمن ٹیم،کھلاڑی ذبح
کیپشن: افغان والی بال ویمن ٹیم،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں دلخراش واقعہ۔ والی بال کی خاتون قومی ٹیم کی نوجوان کھلاڑی کی گردن کٹی لاش برآمد۔

نجی ٹی وی کے مطابق ٹوئٹر پر والی بال ٹیم کی خاتون کھلاڑی مزہجان سادات نے اپنی ٹوئٹ میں فیفا اور کینیڈا کے وزیر اعظم سے افغانستان کی خاتون کھلاڑیوں کے انخلا میں مدد کرنے کی اپیل کر دی۔انہوں نے ٹو یٹ میں بتایا کہ ان کی ساتھی کھلاڑی کو تیز دھار چھری سے ذبح کردیا گیا۔مزہجان سادات نے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں ایک مردہ خاتون کی گردن پر چھری پھرنے سے گہرا زخم دیکھا جا سکتا ہے۔ ان کے بقول یہ تصویر ان کی ساتھی کھلاڑی کی ہے۔

قبل ازیں یہی تصویر افغانستان کے ایک سماجی ورکر نے بھی شیئر کی تھی اور طالبان پر والی بال کی خاتون کھلاڑی کے قتل کا الزام عائد کیا تھا تاہم مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:روایتی حریف بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ میں پاکستان کے 11 کھلاڑی کون ہونگے۔۔جا نیے