وزیراعظم عمران خان 3 روزہ دورے پر کل سعودی عرب جائیں گے

Oct 22, 2021 | 22:05:PM
دورہ سعودی عرب، شیڈول جاری
کیپشن: وزیراعظم عمران خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس نے دورہ سعودی عرب کاشیڈول جاری کیا ہے۔ وزیراعظم 23 سے 25 اکتوبرتک سعودی عرب کا 3روزہ دورہ کریں گے۔وزیراعظم مڈل ایسٹ گرین انیشیٹیوسمٹ کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔ وزیرخارجہ اور دیگر وزرا سمیت اعلیٰ سطح کاوفدبھی سعودی عرب جائےگا.وزیراعظم عمران خان کو دورہ سعودی کی دعوت ولی عہدمحمدبن سلمان نے دی ہے۔

یہ بھی پڑھٰیں: سکول جانے والابچہ ایک بچے کا باپ بن گیا
قبل ازیں ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور کابینہ ارکان سمیت اعلیٰ سطح وفد وزیراعظم کے ہمراہ ہوگا، دورے کے دوران وزیراعظم انیشیٹو مشرق وسطیٰ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سعودی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں دونوں ممالک سمیت خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوگا جبکہ وزیراعظم پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کی بلٹ پروف گاڑی نے آگ پکڑ لی۔۔ویڈیو دیکھیں