کالعدم تنظیم کا متوقع لانگ مارچ۔۔ سیکیورٹی سخت ۔۔میٹرو سروس معطل

Oct 22, 2021 | 11:10:AM
متوقع احتجاج راولپنڈی انتظامیہ نے کنیٹنرز لگانا شروع کردیئے
کیپشن: احتجاج کنٹینرز فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کالعدم تنظیم کے راولپنڈی میں متوقع لانگ مارچ کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئےگئے ہیں، متعدد راستے بند، میٹرو سروس بھی معطل ۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں انتظامیہ نے میٹرو بس سروس جزوی طور پر بند کر دی گئی ہے، صدر سے فیض آباد میٹرو سروس بند ہوگی، جبکہ آئی جے پی روڈ سے سیکرٹریٹ تک میٹرو بس چلے گی۔

 اندرون شہر راولپنڈی کے بیشتر راستے بند کر دیئے گئے ہیں، سکستھ روڈ پر کنٹینرز لگا کر فیض آباد کی طرف جانے والا راستہ بند کر دیا گیا ہے، فیض آباد اوجڑی کیمپ کی روڈ کو بند کرکے سیل کر دیا گیا ہے۔
پنڈی میں شاہین چوک کنٹینر لگا کر بند کر دیا گیا ہے جس کے سبب عوام کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ فیض آباد انٹرچینج کو مکمل طور پر کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا، سکستھ روڈسے فیض آباد تک کنٹینر لگا دیئے گئے ہیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ فیض الاسلام اسٹاپ، مری روڈ ٹریفک کے لیے بند ہے، اسلام آباد سے مری روڈ راولپنڈی جانے والے اسلام آباد ہائی وے استعمال کریں، ایکسپریس چوک سے ڈی چوک تک جناح ایونیو کو بند کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسلاھار بارشیں اور برفباری۔۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی