چینی انجینئرز پرحملے کے بعد پنجاب میں سیکیورٹی سخت

محکمہ داخلہ پنجاب نے سفارتی عملے سمیت چینی انجینئرز کی بغیر بلٹ پروف گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی لگا دی

Apr 04, 2024 | 12:00:PM
چینی انجینئرز پرحملے کے بعد پنجاب میں سیکیورٹی سخت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)چینی انجینئرز پر حملے کے بعد پنجاب میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ،محکمہ داخلہ پنجاب نے سفارتی عملے سمیت چینی انجینئرز کی بغیر بلٹ پروف گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی لگا دی ۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے چینی باشندوں کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کردیا ۔چینی باشندے اب بلٹ پروف گاڑیوں کے بغیر نقل و حرکت نہیں کرسکیں گے۔سفارتی عملے سمیت کوئی بھی چینی انجینئرز بلٹ پروف گاڑی کے بغیر سفر نہیں کرے گا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے ڈی آئی جی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کو بھی خط لکھ دیا گیا،محکمہ داخلہ پنجاب کے خط کے مطابق اسپیشل پروٹیکشن یونٹ چینی انجینئرز اور سفارتی عملے کے تحفظ کو یقینی بنائے ،چینی ماہرین اور انجینئرز کی سیکورٹی کے لیے 37 نئی بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری بھی جائے گی ۔

ضرورپڑھیں:چین میں  زلزلے کے شدید جھٹکے،لوگ خوف میں مبتلا

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے خط کے متن کے مطابق پنجاب میں سی پیک اور نان سی پیک پراجیکٹ پر کام کرنے والے انجینئرز کا تحفظ یقینی بنایا جائے ۔