لاہور:کالعدم جماعت کا احتجاج ۔  مختلف علاقے سیل ۔۔۔میٹرو بس سروس بھی محدود

Oct 22, 2021 | 10:54:AM
کنٹینر لگا کر راستے بند کر دئیے گئے
کیپشن: کنٹینر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ۔

وزارت داخلہ نے گزشتہ روز پی ٹی اے کو خط لکھ کر لاہور کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کی ہدایت کی تھی، لاہور میں آج ملتان روڈ، گرینڈ بیٹری اسٹاپ، اقبال ٹاؤن، نواں کوٹ، سمن آباد اور سبزہ زار میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے۔

اس کےعلاوہ ملتان روڈ پر سمن آباد موڑ کے قریب اورگرڈ اسٹیشن اسٹاپ پر کنٹینرز لگادیے گئے ہیں جب کہ علامہ اقبال ٹاؤن میں  بلیوارڈ پر بھی دبئی چوک میں بھی کنٹینرز لگائے گئے ہیں، اہم سڑکیں بند ہونے سے شہریوں اور مقامی رہائشیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

خیال رہے کہ میٹرو بس سروس بھی ایم اے او کالج تک محدود کر دی گئی ہے انتظامیہ کا کہنا ہےکہ گجو متہ  سے ایم اے او کالج  تک میٹرو بس چلے گی۔

یہ بھی پڑھیں:    کورونا میں نرمی۔ حرم میں تقریباڈیڑھ سال بعد پہلی نماز جمعہ کا بھرپور اہتمام