اسلام آباد: فیصل مسجد کے باہر تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا احتجاج

Nov 22, 2025 | 00:12:AM
اسلام آباد: فیصل مسجد کے باہر تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کا احتجاج
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )اپوزیشن اتحاد تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فیصل مسجد کے باہر احتجاج کیا ہے، تاہم پولیس نے اپوزیشن اتحاد کی قیادت کو احتجاجی واک سے روک دیا۔

اس موقع پر اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ آئین کو توڑا گیا ہے، اس کا حلیہ بگاڑا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور پاکستان کے آئین کو بچائیں۔

تحریکِ انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہمارا انتخابی نشان چھینا گیا، ہماری پُرامن سیاسی تحریک جاری رہے گی،علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ظلم کے خلاف سر نہیں جھکائیں گے۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ یہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں ہے، اس حکومت کو اقتدار میں مزید رہنے کا حق نہیں ہے، عوامی تحریک شروع کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سابق صدر آزاد کشمیر راجہ ذوالقرنین کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ