پی آئی اے نے 6 ماہ میں حکومتی خزانے کو کتنا نقصان پہنچایا؟ حیران کن اعدادوشمار آ گئے

Nov 22, 2023 | 13:29:PM
پی آئی اے نے 6 ماہ میں حکومتی خزانے کو کتنا نقصان پہنچایا؟ حیران کن اعدادوشمار آ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید ) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے )کی سال 2023 کی پہلی ششماہی مالی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں چشم کشا انکشافات کیے گئے ہیں ۔
سامنے آنے والی تفصیلات سے پتا چلتا ہے کہ پی آئی اے نے 6 ماہ میں حکومتی خزانے کو 60 ارب 71 کروڑ روپے سے  زائد کا نقصان پہنچایا ہے ، گزشتہ سال پہلے 6 ماہ میں نقصانات41 ارب 31 کروڑ روپے تھے ، رواں مالی سال روپے کی قدر میں کمی سے 27.45ارب کے نقصانات ہوئے،سال 23 میں فیول اور آئل کی مد میں ششماہی48 ارب 34 کروڑ روپے   خرچ ہوئے ،سال 2023 کے پہلے 6ماہ میں فنانس کی لاگت 36.82 ارب روپے رہی،سال 22 کے پہلے 6 ماہ میں فنانس کی لاگت 21.11 ارب روپے تھی۔
رپورٹ کے مطابق سال 2023کے پہلے 6 ماہ میں مجموعی ریونیو 120ارب 27 کروڑ روپے رہا، گزشتہ سال کے مقابلے رواں سال 11.25 ارب کا اضافی ریونیو حاصل ہوا،سال 22 کے پہلے 6 ماہ میں ریونیو کی مد میں 71.19 ارب روپے جمع ہوئے تھے،آپریشنل کاسٹ میں فیول ،آئل کی قیمت بڑھنے سے 41 فیصد اخراجات میں اضافہ ہوا،شرح سود بڑھنے کی وجہ سے 20 فیصد اضافی ادائیگی کرنا پڑی  ۔

یہ بھی پڑھیں :پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا لاہور میں دوسرا روز