کابل  میں دھماکہ ، 2 افراد جاں بحق

Nov 22, 2022 | 19:07:PM
 کابل , دھماکہ ، 2 افراد ,جاں بحق
کیپشن: دھماکہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

برطانوی خبر رساں ادارے  کے مطابق کابل میں پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں  کرولا کار میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو افراد مارے گئے ہیں جن کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی۔

رائٹرز کے مطابق فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا تاہم حالیہ مہینوں میں افغانستان میں سویلین اور طالبان انتظامیہ کے اہداف پر کئی حملے ہوئے ہیں جن میں سے کچھ کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے۔