چین پاکستان کے ساتھ سی پیک منصوبوں پر عملی تعاون کو تیز کرنے کے لیے تیار

پاک چین دوستی کی زندہ مثال ’’سی پیک ‘‘ ہے ،ترقی کے ان منصوبوں پر کام سست روی کا شکار ہے

Nov 22, 2022 | 10:43:AM
سی پیک,پاک چین دوستی,وزیر اعظم شہباز شریف,صوبہ بلوچستان, پا کستان , چین
کیپشن: سی پیک کا منصوبہ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاک چین دوستی کی زندہ مثال ’’سی پیک ‘‘ ہے ،ترقی کے ان منصوبوں پر کام سست روی کا شکار ہے،اب چین پاکستان کے ساتھ سی پیک منصوبوں پر عملی تعاون کو تیز کرنے کے لیے تیار ہے۔

چینی وزارت خا رجہ کے ترجمان نے اپنی بریفنگ میں بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ چین میں چار نئی راہداریوں، ڈیجیٹل، صنعتی، سبز اور صحت کے شعبوں میں تیزی سے کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ضرور پڑھیں :سرگنگارام کی پڑپوتی کی پاکستان آمد،لاہور ہائیکورٹ بارکا دورہ کیا

 ترجمان نے کہا کہ چین نے صوبہ بلوچستان کو سولر پینل عطیہ کیے ہیں جب کہ گوادر گرین پراجیکٹ کے علاوہ دونوں ملکوں نے کورونا کے خلاف مؤثر تعاون کیا ہے، سی پیک پا کستان اور چین کے تعاون کا اہم منصوبہ ہے جس نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی اور خطے کے رابطوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔