مبینہ آڈیو سے متعلق سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا اہم بیان

Nov 22, 2021 | 09:38:AM
ثاقب نثار،مبینہ آڈیو،اعلان
کیپشن: ثاقب نثار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ما نیٹر نگ ڈیسک) سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ وہ مبینہ آڈیو کے حوالے سے قانونی قدم کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق ثاقب نثار نے کہا کہ انہوں نے ابھی آڈیو سنی ہے، ابھی سوچ رہے ہیں کہ کیا قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔ 

یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس سے منسوب ایک آڈیو ٹیپ منظر عام پر آئی ہے جس میں انہیں مبینہ طور پر احتساب عدالت کے جج کو نواز شریف اور مریم نواز کو سزا دینے کے حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ اس آڈیو میں آواز ان کی نہیں ہے بلکہ یہ جھوٹی آڈیو ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام پر پھر بجلی گرانے کی تیاری، پونے 5 روپے یونٹ بڑھانے کی درخواست