گانجا استعمال کرنے پرکامیڈین بھارتی سنگھ اور شوہر گرفتار 

Nov 22, 2020 | 00:17:AM
گانجا استعمال کرنے پرکامیڈین بھارتی سنگھ اور شوہر گرفتار 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کی نارکوٹکس کنٹرول بیورونے بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ کو ممنوعہ منشیات استعمال کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بھارتی کامیڈین بھارتی سنگھ کو ممنوعہ منشیات استعمال کرنے کے جرم میں گرفتار کرلیاہے۔دوران تفتیش بھارتی اور ان کے شوہر ہرش لمباچھیا نے گانجا استعمال کرنے کااعتراف کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق این سی بی بالی وڈ میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے اور اسی سلسلے میں بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر سے بھی پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جب بھارتی سنگھ کے ممبئی میں واقع گھر پر چھاپہ مارا تو انہیں 86.5 گرام حشیش ملی۔پولیس نے بھارتی سنگھ کو فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ان کے شوہر ہرش کا میڈیکل چیک اپ کرایا جارہا ہے۔
بھارتی سنگھ خود کامیڈین ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد رائلٹی شوز کی میزبانی بھی کرچکی ہیں۔ اس وقت وہ اور ان کے شوہر ہرش 'ڈانس انڈیا ڈانس' نامی رائلٹی شو کی مشترکہ میزبانی کررہے ہیں۔