گلوبل صمود فلوٹیلا کے ارکان کو اسرائیل کے حراستی مراکز مین تشدد کا نشانہ بنایاگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی غرض سے گلوبل صمود فلوٹیلا لے کر جانے اور اسرائیلی فوج کی حراست میں رہنے والے امدادی کارکنوں میں سے کئی کی حالت بہت خراب ہے۔
اسرائیلی فوج کی قید سے رہائی پانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے کارکنوں کے بارے میں تصدیق ہوئی ہے کہ انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
تشدد سے کئی کارکنوں کے جسموں پر نیل پڑگئے۔کئی افراد چلنے کے قابل نہیں رہے انھیں وہیل چئیرز پر منتقل کیا گیا۔
تشدد سے کئی افراد کی پسلیاں ٹوٹ گئیں ۔
صمود فلوٹیلا میں شامل ایک خاتون ایکٹیوسٹ جولیٹ لامونٹ نے تشدد کا احوال بتائے ہوئے الزام لگایا کہ خواتین کے ساتھ جنسی بدسلوکی کے واقعات بھی پیش آئے ہیں ۔
اطالوی صحافی الیساندروما نتووانی نے بھی اسرائیل میں حراستی مراکز کو خوف کی جگہ قرا ردیا۔
اطالوی صحافی نے کہا انھیں حراست میں لیتے ہی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔پاکستان کے سعد ایدھی بھی صمود فلوٹیلا میں شامل تھے، انہیں بھی 400سے زائد ارکان کے ساتھ اسرائیل نے حراست میں لیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: خیر پور میں "کاری" قرار دے کر ماری گئی بچی کی والدہ انصاف کیلئے عدالت پہنچ گئیں
یہ بھی پڑھیں: جان کا خطرہ:جیکب آباد کے نو بیاہتا جوڑے کا فوری تحفظ کا مطالبہ