غیرت کے نام پر قتل کیسز بھی سی سی ڈی کے حوالے کر نے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) غیرت کے نام پر قتل کے کیسز کی تحقیقات اب سی سی ڈی کرے گی۔
پنجاب حکومت نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت اب صوبے میں غیرت کے نام پر ہونے والے قتل کے تمام واقعات کی تفتیش یہ کونسل یا محکمہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت کے نئے فیصلے کے تحت اب پنجاب بھر میں غیرت کے نام پر قتل کا ہر واقعہ باقاعدہ طور پر سی سی ڈی کے حوالے کیا جائے گا تاکہ ان ہائی پروفائل کیسز کی شفاف اور جاندار طریقے سے تحقیقات کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:درجہ حرارت 50 ڈگری۔۔! شہریوں کیلئے ایمرجنسی وارننگ جاری
واضح رہے کہ اس سے قبل سی سی ڈی کا دائرہ کار صرف منظم جرائم، عادی مجرمان کی سرگرمیوں اور منشیات کے بڑے کیسز تک محدود تھا، تاہم اب اس میں غیرت کے نام پر قتل جیسے سنگین سماجی جرم کو بھی شامل کر لیا گیا ہے۔