خواہش ہے بیٹی کی زندگی پر فلم بنے، والدہ ماڈل زارا عابد

May 22, 2025 | 16:41:PM
خواہش ہے بیٹی کی زندگی پر فلم بنے، والدہ ماڈل زارا عابد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مئی 2020ء میں پی آئی اے کے طیارہ حادثے میں جان کی بازی ہارنے والی ماڈل زارا عابد کی والدہ نے خواہش ظاہر کی ہے کہ ان کی بیٹی کی زندگی پر فلم بنائی جانی چاہیے۔

زارا عابد 22 مئی 2020 کو لاہور سے کراچی آنے والے پی آئی اے کے طیارے کے  حادثے  میں چل بسی تھیں،پی آئی اے کا طیارہ پی کے 8303 کراچی ایئرپورٹ کے قریب قریبی آبادی میں گر کر تباہ ہوگیا تھا اور 97 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ دو خوش قسمت مسافر زبیر اور ظفر مسعود بچ گئے تھے۔

ماڈل زارا عابد کی پانچویں برسی کے موقع پران کی والدہ نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ والد کی وفات کے بعد زارا عابد نے ہی گھر کے بڑے فرد ہونے کے ناطے اخراجات اٹھائے اور سخت محنت کرکے گھر چلاتی رہیں۔

 والدہ زارا عابد کے مطابق ان کی بیٹی نے ماڈلنگ کی دنیا میں جگہ بنانے کے لیے سخت محنت کی اور اپنی محنت سے ہی اس نے ایوارڈز جیتے، حادثے والی رات ان کی بیٹی نے ان سے فون پر بات کی اور کہا کہ صبح آکر سرپرائز دوں گی،ان کے پاس ابھی تک بیٹی کی آواز کی ریکارڈنگ بھی موجود ہے، جن میں وہ انہیں سالگرہ کی مبارک باد پیش کرنے سمیت دوسری باتیں کر رہی ہیں۔

والدہ زارا عابد کے مطابق 22 مئی کو نماز جمعہ کے وقت لاہور سے انہیں ایک رشتے دار نے فون کرکے ٹیلی وژن دیکھنے کا کہا تو انہیں غصہ آگیا اور کہا کہ وہ ٹی وی کیوں دیکھیں؟، انہوں نے ٹی وی چلایا تو انہیں بیٹی کی موت کی خبر ملی، ٹی وی چینلز پر ان کی بیٹی کی تصاویر نشر کی جانے لگیں۔

یہ بھی پڑھیں:شکیرا کے کنسرٹ کے باعث خسرہ پھیلنے کا خدشہ،محکمہ صحت کی وارننگ جاری

انہوں نے کہا کہ ان کے چھوٹے بیٹے بہن کو لینے کے لیے ایئرپورٹ گئے ہوئے تھے اور انہوں نے خبریں دیکھنے کے بعد بیٹے کو فون کرکے معلومات لیں،بیٹے نے بھی انہیں بتایا کہ وہ تباہ ہونے والے حادثے کے پاس کھڑے ہیں اور چلنے والی خبریں سچ ہیں جس پر ان کا دل ٹوٹ گیا اور وہ خاموش ہوگئیں۔

بیٹی کی موت پر بات کرتے ہوئے والدہ زارا عابد آبدیدہ ہوگئیں اور بتایا کہ ان کی بیٹی ان سے بہت زیادہ محبت کرتی تھیں، وہ گھر کا بڑا بیٹا بن کر گھر چلاتی تھیں۔