افغانی کتنےبڑےنمک حرام نکلے؟عبداللہ حمیدگل کےانکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سجاد اظہر پیرزادہ) یہ اُس وقت کی بات ہے جب افغانستان جنگ زدہ تھا اور افغانی حال سے بے حال تھے، پاکستان سامنے آیا، افغانیوں کا ہاتھ تھاما اور بھوکے ننگے افغانیوں کو کاروبارِدنیا کا کارآمد،مفید، سود مند فرد بنا دیا، مگر پھر انہی افغانیوں نے بدلے میں پاکستان کو کیا صلہ دیا؟
محسنِ افغانستان سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل حمید گل کے برخودار چیئرمین تحریک جوانان پاکستان عبداللہ حمید گل پھٹ پڑے، 24 ڈیجیٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے افغانیوں کو نمک حرام قرار دیدیا۔
پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ اسلام کا قلعہ ہے، پاکستان کو یہ مرتبہ بھی میسر ہے کہ اپنے پڑوسیوں کی مدد، خیرخواہی میں کوئی دَقِیقَہ فَرو گُزاشت نہیں کرتا یعنی نیکی میں کوئی کثر نہیں چھوڑتا، اِس کی سب سے بڑی مثال افغانی ہیں جن کی پاکستان اور پاکستانیوں نے 50 سال کے قریب تک شاندار انداز میں میزبانی کی، یہ اُس وقت کی بات ہے جب افغانستان جنگ زدہ تھا اور افغانی حال سے بے حال تھے مگر پھر ایک دن ایسا آیا جب دنیا نے انہی افغانیوں کو پاکستان سےبےوفائی کرتے ہوئے دیکھا،اس بے وفائی کہ انسان کانوں کو ہاتھ لگا لے، اُس پاکستان اور ان پاکستانیوں سےجو ان کے سب سے بڑے محسن تھے،اِن پاکستانیوں میں ایک نام جنرل حمید گل کا بھی تھا۔
سابق ڈی جی آئی ایس آئی حمید گل پاکستان کی تاریخ کا وہ نام ہیں جو اپنی وفات کے 15 سال بعد بھی پاکستان کے دشمنوں کے دل میں کانٹا بن کر کھٹکتے ہیں، یہی حمید گل تھے جنہوں نے پڑوسی افغانستان کو بہترین مستقبل فراہم کرنےکیلئےدن رات ایک کیے، افغانیوں کو ایسے ہی پالا پوساجیسےاپنی اولاد کو،اس کے تذکرے اگر جنرل حمید گل کے بیٹے چیئرمین جوانان تحریک پاکستان عبداللہ حمید گل کی زبانی سنے جائیں تو انکشافات کے ایک سلسلے کی آبشار بہ نکلتی ہے۔
عبداللہ گل نے 24 نیوز کے ڈیجیٹل چینل 24 ڈیجیٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حمید گل زندہ ہوتے تو آج افغان حکمرانوں کی پاکستان کیخلاف کرتوتیں دیکھ کر افغانستان کی ایسی کی تیسی کردیتے، افغانیوں کی نئی نسل کے متعلق انہوں نے کیا کیا انکشافات کیے ہیں اس حوالے سے آپ انکا مکمل انٹرویو یوٹیوب چینل پر 24 ڈیجیٹل پر دیکھ سکتے ہیں، جس کا لنک یہاں شیئر کردیا گیا ہے۔
گلبدین حکمت یار، احمد شاہ مسعود، پرفیسر صبغت اللہ اور افغانیوں کی نئی نسل کی سوچ کے درمیان فرق کو بھی عبداللہ گل نے بخوبی بیان کیا ہے،بھارت کس طرح سے افغانستان کو استعمال کررہا ہے، اس بارے میں بھی مسٹر گل نے کھل کر لب کشائی کی ہے، طالبان کی موجودہ صورتحال کے متعلق انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر حمید گل زندہ ہوتے تو افغانیوں کو کان سے پکڑ کر ان سے سوالات پوچھتے، یہ سوالات کیا ہیں؟ اس کے بارے میں بھی آپ عبداللہ حمید گل کے 24 ڈیجیٹل یوٹیوب چینل پر تفصیلی انٹرویو میں جان سکتے ہیں۔