نگران حکومت پنجاب کو کام سے روکنے کی درخواست پر گورنر سمیت فریقین کو نوٹس

May 22, 2023 | 10:19:AM
نگران حکومت پنجاب کو کام سے روکنے کی درخواست پر گورنر سمیت فریقین کو نوٹس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے90 روزکی مدت ختم ہونےکامعاملہ،شیخ رشیدنےنگران وزیراعلیٰ وکابینہ کےاختیارات ختم کرانےکیلئےہائیکورٹ سےرجوع کرلیا۔

جسٹس شاہد کریم نے شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی،لاہور ہائیکورٹ نےوفاق،گورنرپنجاب ودیگرفریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ ہفتےجواب طلب کرلیا،درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ پنجاب کی نگران حکومت 90 روز کی آئینی مدت پوری کرچکی ہے، عدالت نگران پنجاب حکومت کو کام سے روکنے کا حکم دے۔

وکیل درخواستگزار کا کہنا تھا کہ 90روزبعدنگران وزیراعلیٰ اپنےآفس میں مزیدکام نہیں کرسکتا،90روزگزرنےکےباوجودپنجاب کی نگران حکومت کام کررہی ہے، درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت 90روزکےبعدنگران حکومت کےاختیارات ختم کرنے کاحکم دے ۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو آج آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے