انضمام الحق زلمی فیملی کاحصہ بن گئے

May 22, 2021 | 19:55:PM
انضمام الحق زلمی فیملی کاحصہ بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق کپتان انضمام الحق زلمی فیملی کاحصہ بن گئے ہیں۔ 
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز کیلئے انضمام الحق کو پشاور زلمی کے مینٹور اور بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا ہے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کئے گئے پیغام میں زلمی فینز کو یہ خوشخبری سنائی۔انہوں نے تحریر کیا کہ لیجنڈری کرکٹر انضمام الحق پشاور زلمی کا حصہ بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ انضمام الحق کو زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔