شائستہ لودھی کی ’’زبان کاٹنا‘‘ چاہتا ہوں : شعیب ملک

May 22, 2021 | 13:32:PM
شائستہ لودھی کی ’’زبان کاٹنا‘‘ چاہتا ہوں : شعیب ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی کرکٹر شعیب ملک نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شائستہ لودھی کی زبان  کاٹنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

شعیب ملک اداکارہ سونیا حسین کے ہمراہ  نجی ٹی وی کے پروگرام میں شریک ہوئے جہاں ایک گیم کھیلتے ہوئے انہیں مختلف چیزوں کے نام لے کر بتانا تھا کہ وہ عید پر کس فنکار کو کیا عیدی دینا چاہتے ہیں۔شوکے میزبان احسن خان نے شعیب ملک سے پوچھا آپ شائستہ لودھی کو کیا دینا چاہیں گے؟ شعیب ملک نے قینچی اٹھاکر کہا کہ وہ شائستہ لودھی کو یہ قینچی دینا چاہیں گے۔ شعیب ملک کی یہ بات سن کر سونیا حسین ہنسنے لگیں اور شو کے میزبان احسن خان نے ان سے وجہ پوچھی تو شعیب ملک نے کہا کیونکہ ان کی زبان کاٹنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انوشے عباسی کی تصاویر وائرل۔۔ مداح برہم۔۔سخت تنقید 
 شعیب کی اس بات پر احسن خان نے ہنستے ہوئے پوچھا بیچاری شائستہ لودھی نے ایسا کیا کہہ دیا ہے کہ آپ ان کی زبان کاٹنا چاہتے ہیں۔ شعیب ملک نے جواب دیتے ہوئے کہا جب میں بہت زیادہ بولتا ہوں تو وہ میری اماں کو کال کرتی ہیں اور انہیں میری شکایتیں لگاتی ہیں کہ دیکھیں آپ کا بیٹا یہ بول رہا ہے وہ بول رہا ہے لہذا میں ان شکاتیوں سے بچنا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: بھائی کا انتقال۔۔اداکارہ مشی خان کا جذباتی  پیغام
 شو کے دوران شعیب ملک نے بتایا کہ وہ ساتھی کرکٹر احمد شہزاد کو مکھن دینا چاہتے ہیں کیونکہ وہ سب کو بہت مکھن لگاتے ہیں۔ احسن خان نے پوچھا احمد شہزاد کسے مکھن لگاتے ہیں تو شعیب ملک نے کہا کسے نہیں لگاتے۔شعیب ملک نے کہا کہ وہ عمر اکمل کو ایک گڈا دینا چاہیں گے کیونکہ اس گڈے نے عمر اکمل سے زیادہ اچھا لباس پہنا ہوا ہے شاید اس طرح عمر اکمل کو گائیڈنس ملے کہ انہیں کس طرح کا لباس پہننا چاہیے۔