سنیتا مارشل اور حسن احمد نے اپنی پہلی ملاقات کااحوال سنادیا

Mar 22, 2026 | 15:22:PM
 سنیتا مارشل اور حسن احمد نے اپنی پہلی ملاقات کااحوال سنادیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)اداکارہ سنیتا مارشل اور حسن احمد نے اپنی پہلی ملاقات کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔
 اداکارہ سنیتا مارشل اور حسن احمد نے نجی ٹی وی کے عید شو میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
حسن احمد نے بتایا کہ ہماری شادی کو 18 سال ہوگئے ہیں، میں کراچی سے لاہور سفر کررہا تھا جب پہلی مرتبہ جہاز میں سنیتا مارشل کو دیکھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں لاہور میں ایونٹ کرنے جارہا تھا اہلیہ بھی جس کا حصہ تھیں، فیشن شو کی اونر سے پوچھا کہ یہ جو بیٹھی ہیں کون ہیں انہوں نے بتایا کہ یہ ماڈل سنیتا مارشل ہیں۔

سنیتا مارشل نے اس موقع پرکہا کہ شو کے بعد میرے پاس ان کا فون آیا کہ ہمیں فنانس کے لیے آپ کے بورڈنگ پاس چاہئیں پھر ان کا دو تین مرتبہ مزید فون آیا اور میں نے غصے میں فون بند کردیا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ ہماری کسی طریقے سے واٹس ایپ پر بات شروع ہوگئی، ہم نے تین ماہ تک بات چیت کی اور ایک دوسرے کو دیکھا نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:فضا علی کا عیدالفطر پر اپنی دوسری شادی کا اعلان، تصاویر وائرل
واضح رہے کہ حسن احمد اور سنیتا مارشل نے 2008 میں شادی کی تھی، ان کے 2 بچے بھی ہیں، جن میں سے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔