پاکستان میں عید کی شب زلزلے کے جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان میں کئی علاقوں میں عید کی شب زلزلے کے جھٹکے رپورٹ ہوئے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نصف شب کے وقت پشاور اور خیبر پختون خوا کے بہت سے علاقوں میں زلزلہ آیا ہے۔
ریختر سکیل پر اس زلزلے کی شدت 4.4 نوٹ کی گئی ہے۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے، جس کسے گھروں مین اور گھروں سے باہر موجود شہری خوفزدہ ہوگئے۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ریکڑ اسکیل پر زلزلے کی شدت 4۔4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز افغانستان کا صوبہ بدخشاں کا پہاڑی سلسلہ ہندوکش تھا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آج شب آنے والے زلزلے کی زیر زمین گہرائی 95 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکوں سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم ٹیموں کو الرٹ کردیا گیا ہے۔
ی ہبھی پڑھیئے: بابر اعظم نے عید پر کچن سنبھال لیا؛ گھر والوں کے ششکے! سپر بیٹر نے کیا بنایا؟ بوجھو تو جانیں