وزیر خزانہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال

Mar 22, 2024 | 22:17:PM
وزیر خزانہ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی اور پاک برطانیہ دو طرفہ تجارتی و معاشی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق برطانوی ہائی کمشنر جین میرٹ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، ایف بی آر کی ری سٹرکچرنگ کی جا رہی ہے، نجکاری کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف شرائط، بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری سے متعلق امور طے پا گئے